پاک سوزکی نے معیار پر کوئی سمجوتھ نہیں کیا، غلام مرتٖضیٰ جتوئی

بدھ 26 اپریل 2017 16:38

پاک سوزکی نے معیار پر کوئی سمجوتھ نہیں کیا، غلام مرتٖضیٰ جتوئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداور غلام مرتٖضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاک سوزکی نے پاکستان میں معیاری کام کیا ہوا ہے اور اس معیار پر کوئی سمجوتھ نہیں کیا پاک سوزکی کی نئی ماڈل کار سوزکی مہران وی ایکس آر رونمائی پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے بدھ کو پاک سوزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سی ای او پاک سوزکی اور سوزکی کے ترجمان اشفاق احد شیخ دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازین وفاقی وزیر نے پاک سوزکی کی نئی ماڈل کار کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداور غلام مرتٖضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاک سوزکی کے بھڑتے ہوئے کاروبار کی وجہ سے ہزاروں افراد کو روزگار میسر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کے ہے پاک سوزکی مستقبل میں بھی اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پروڈکیشن لائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے جاپان کے تعاون کے سراہتے ہوئے کہا کہ اس پاکستان دنیا کے صنعتی زون میں شامل ہورہا ہے جہ کہ ہماری ملکی معشیت کے ایک اچھا سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ماحول پید کرنے میں کامیاب رہی ہے اور مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا بہتر رجحان پیدا ہونا اس کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک سوزکی نے جو سفارشات حکومت کو پیش کی ہیں اس پر کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اور ان سفارشات کو منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی تا کہ ملک اور سندھ میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔