احسان اللہ احسان نےدشمن ایجنسیوں کاایجنڈابے نقاب کردیا،میجرجنرل آصف غفور

دشمن ایجنسیوں کایجنڈابےنقاب کرواناآپریشن ردالفسادکی کامیابی ہے،ملک کےنوجوان ہماری طاقت ہیں،نوجوانوں کوکسی بھی قیمت پربھٹکایانہیں جاسکتا۔ترجمان پاک فوج کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اپریل 2017 16:25

احسان اللہ احسان نےدشمن ایجنسیوں کاایجنڈابے نقاب کردیا،میجرجنرل آصف ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26اپریل2017ء) :ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے، احسان اللہ احسان نے دشمن ایجنسیوں کاایجنڈابے نقاب کردیاہے،دشمن ایجنسیوں کایجنڈابے نقاب کرواناآپریشن ردالفسادکی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ دشمن ایجنسیوں نے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کاڈیزائن بنارکھاتھا۔جس کوبے نقاب کردیاگیاہے۔دشمن ایجنسیوں کایجنڈابے نقاب کرواناآپریشن ردالفسادکی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہماری طاقت ہیں ۔ہمارے نوجوانوں کوکسی بھی قیمت پربھٹکایانہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :