Live Updates

عمران خان کی دس ارب روپے کی اوقات نہیں وہ بتائیں کس نے ان کو پیسوں کی پیشکش کی ،سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں،نوازشریف جب کھیلتے ہیں تو کھلاڑی کو سمجھ آجاتی ہے

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کی

بدھ 26 اپریل 2017 16:34

عمران خان کی دس ارب روپے کی اوقات نہیں وہ بتائیں کس نے ان کو پیسوں کی ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان کی دس ارب روپے کی اوقات نہیں وہ بتائیں کس نے ان کو پیسوں کی پیشکش کی ،سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں،نوازشریف جب کھیلتے ہیں تو کھلاڑی کو سمجھ آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے نیلم جہلم پاور ہائوس مظفرآباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان کی دس ارب روپے کی اوقات نہیں،عمران خان بتائیں کس نے ان کو پیسوں کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب کھیلتے ہیں تو کھلاڑی کو سمجھ آجاتی ہے،سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات