پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام دروازے بند کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 16:18

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام دروازے بند کر دئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : لاہور میں موجود پنجاب یونیورسٹی کے تمام دروازے بند کر دئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طلبا کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس ضمن میں موقف دینے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپس پُل پر پختون طلبا کی جانب سے جمعیت کے خلاف احتجاج کیا جانا ہے ۔ یونیورسٹی کے تمام دروازے طلبا کے مابین تصادم سے بچنے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ تاکہ کوئی بھی یونیورسٹی کے اندر یا باہر نہ جا سکے۔

متعلقہ عنوان :