کراچی ،ْپولیس کی کارروائیاں ، مختلف علاقوں سے 3ملزمان گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 16:17

کراچی ،ْپولیس کی کارروائیاں ، مختلف علاقوں سے 3ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) کراچی کے علاقوں شاہ فیصل اور نارتھ کراچی میں پولیس کی کارروائیوں میں سرکاری اراضی پر شادی لان قائم کرنے والے ملزم سمیت3 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ سائٹ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انسداد تجاوزات پولیس کی نارتھ کراچی میں کارروائی کے نتیجے میں 2ملزم گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ادھر انسداد تجاوزات پولیس کی نارتھ کراچی میں کارروائی کے دوران ملزم پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا کہ ملزم جاوید نے نارتھ کراچی میں سرکاری اراضی پر شادی لان بنایا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :