سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم

عدالت نے حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کردیا،سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی گئی

بدھ 26 اپریل 2017 16:17

سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈوویٹ طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل گزشتہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا حکم امتناعی کو ختم کیا جائے۔

عدالت نے حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کردیا اور آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا

متعلقہ عنوان :