پبلک اکائونٹس کمیٹی میں سگریٹ اور سگار نوشی کے تذکرے

شیخ جی جو سگار پیتے ہیں اس کا کیا بنے گا‘ارکان پارلیمنٹ کا سوال ، یہ جعلی سگریٹس اور سگار کی باتیں کہاں سے آگئیں، یہاں دودھ ‘ پانی زہریلا فروخت ہورہا ہے‘ دوائیاں جعلی ہیں،شیخ صاحب کا جواب سگار پینے پر شیخ صاحب پھنس سکتے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ ، ہاں سگار پر پھنس سکتا ہوں، باقی تو میرے خلاف کسی کے پاس کچھ نہیں ہے، شیخ رشید کاجواب

بدھ 26 اپریل 2017 16:04

پبلک اکائونٹس کمیٹی میں سگریٹ اور سگار نوشی کے تذکرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بدھ کو سگریٹ اور سگار نوشی کے تذکرے ہوتے رہے ‘ پابندی کا معاملہ آیا تو بعض ارکان بولے ’’شیخ جی‘‘ جو سگار پیتے ہیں اس کا کیا بنے گا‘ شیخ بولے یہ جعلی سگریٹس اور سگار کی باتیں کہاں سے آگئیں یہاں دودھ ‘ پانی زہریلا فروخت ہورہا ہے‘ دوائیاں جعلی ہیں‘ ارکان کا کہناتھا کہ سگار پینے پر شیخ صاحب پھنس سکتے ہیں‘ شیخ رشید نے جواب دیا کہ ہاں سگار پر پھنس سکتا ہوں، باقی تو میرے خلاف کسی کے پاس کچھ نہیں ہے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل ایکسائز سے متعلق حسابات کی جانچ پڑتا کی گئی آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایک نجی کمپنی نے سروے رکوایا تھا کہ پاکستان میں سالانہ 88 ارب روپے مالیت کی سگریٹ پی جاتی ہے ان پر 68 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول ہونی چاہئے تھی سگریٹ پر 14 ارب 75کروڑ روپے ے زائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جنید انوار چوہدری ‘ اعظم سواتی نے کہا کہ سگریٹ کی ڈبی پر لکھا ہوتا ہے یہ زہر ہے پھر بھی اتنے بڑے پیمانے پر سگریٹ نوشی ہورہی ہے اعظم سواتی نے کہا کہ اس پر پابندی لگنی چاہئے۔ جنید انوار نے کہا کہ جو شیخ پیتے ہیں اس کا کسی کو پتہ ہے۔ چیئرمین ایف بی آر اور ممبر ایف بی آر نے کہا کہ غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس قبضے میں لینے کیلئے چھاپے مارے گئے گٹکا پر پابندی ہے حیدر آباد ‘ پشاور میں کارروائیاں کرنے پر ہمارے چھ اہلکار جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس پر ہم نے چھاپے مارنے چھوڑ دیئے۔

پنڈ دادن خان میں رات کی تاریکی میں ایک فیکٹری پر بڑے پیمانے پر دو ن مبر سگریٹس بنائے جارہے تھے غیر قانونی فیکٹری لگی ہوئی تھی پنڈ دادن خان میں چار سے پانچ کنٹینرز پکڑے تھے سینٹ کی ایک کمیٹی میں جواب دہ بنا دیا گیا کہ اس طرح کیوں چھاپے مارے جاتے ہیں فاٹا پاٹا اور آزاد کشمیر میں سگریٹ بنانے کی غیر قانونی فیکٹریاں ہیں جہاں ہماری رسائی نہیں ہوتی شہروں میں بھی ہم نے ہنگاموں کے پیش نظر چھاپے مارنے چھوڑ دیئے۔

چوہدری تنویر نے کہا کہ اعداد و شمار کے ساتھ کھیلا جاتا ہے آڈٹ مبالغہ آرائی سے کام لیتا ہے دو کھرب روپوں کی بے قاعدگیوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے جبکہ ریکوی صفر ہے کسی سروے رپورٹ کی بنیاد پر کیسے ٹیکس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آڈٹ کو اپنی کارکردگی دکھانا چاہئے تھی اگر سمگل ہورہ اہے تو یہ حکومتی ناکامی ہے۔ انہوں نے آڈٹ کو نجی کمپنی کی سروے رپورٹ سے متعلق آڈٹ اعتراض پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی بندرگاہ پر روزانہ پانچ ہزار کنٹینر آتے ہیں تمام کی سکیننگ نہیں ہوتی اب ورلڈ بنک کے تعاون سے ایسا سسٹم بنا رہے ہیں کہ کنٹینرز کو متعلقہ شاپس مارکیٹوں گوداموں تک سکینگ ہوگی ارکان کا کہنا تھا کہ عدالتی معاملات پر رقوم پھنسی ہوئی ہیں جب کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انٹرنیشنل ڈپلومیسی کرتے پھر رہے ہیں سید خورشید شاہ نے کا کہ وہ ہمارے پاس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :