لاہور ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کی تھری ڈی ویڈیو جاری ، منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا

توسیع کے بعد ائیر پورٹ کی گنجائش میں اضافہ ، 30 طیارے ائیر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے ساتھ کھڑے کیے جاسکیں گے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی عمارت کو 7 لاکھ مربع فٹ سے 35 لاکھ مربع فٹ تک توسیع دینے ، آرائش وبحالی پر 45 ارب خرچ ہونگے

بدھ 26 اپریل 2017 16:01

لاہور ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کی تھری ڈی ویڈیو جاری ، منصوبہ 2 سال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) لاہور ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی گئی ، منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیع کے منصوبے کی جاری تھری ڈی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح توسیع کے بعد ائیر پورٹ کی گنجائش میں اضافہ ہوگا، 30 طیارے ائیر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے ساتھ کھڑے کیے جاسکیں گے، پارکنگ کو 1200 سے بڑھا کر 4000 تک کر دیا جائے گا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب جہاز لینڈ کرے گا تو مسافر خوبصورت فضائی مناظر بھی دیکھ سکیں گے، جدید عالمی معیار کا سیٹ اپ ائیر پورٹ پر قائم کیا جائے گا۔ لاہور ائیر پورٹ کی عمارت کو 7 لاکھ مربع فٹ سے 35 لاکھ مربع فٹ تک توسیع دینے ، آرائش وبحالی پر 45 ارب خرچ ہوں گے۔توسیعی منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :