ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ،سوموٹو ایکشن لئے جانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

بدھ 26 اپریل 2017 15:53

ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ،سوموٹو ایکشن لئے جانے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سوموٹو ایکشن لئے جانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔شہری کنور راشد حبیب کی جانب سے جمع کروائی گئی درخوست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانی ز ندگی کے لئے لازمی اور صاف پانی کی فراہمی حکومت کا فرض ہے ،ملک بھر میں صاف پا نی کی عدم دستیابی آنے والے موسم گرما میں جان لیوا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے فلٹر پلا نٹس حکو مت کی عدم توجہی کے سبب ناکارہ ہو چکے ہیں،آنے والے موسم گرما طویل اور شدید ہونے کی پیشنگوئی ہے،سرکاری سطح پر فراہم کئے جانے والا پانی جان لیوا آلودگی کا شکار ہے ،فلٹر پلا نٹس منرل واٹر کمپنیز کی ملی بھگت سے صفائی اور مرمت سے محروم ہیں ۔ لہٰذ امعزز استدعا ہے کہ چیف جسٹس معاملے کا از خود نوٹس لے کر حکو مت کو جنگی بنیادوں پر مسلے کے حل کا حکم دیں ۔

متعلقہ عنوان :