تھائی لینڈ میں ایک شخص نے 11 ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے خود کُشی کر لی

بیٹی کے قتل کی دہشت زدہ ویڈیو فیس بُک لائیو پر بھی چلا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 15:36

تھائی لینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : تھائی لینڈ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی 11 ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے خود کُشی کر لی۔ یہی نہیں 11 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کی دہشت زدہ واردات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر لائیو نشر بھی کیا گیا۔ فیس بُک پر لائیو نشر کی گئی چار منٹ کی ویڈیو میں 11 ماہ کی بیٹی کو پھندہ ڈال کر قتل کرنے کے مناظر شامل تھے۔

یہ ویڈیو چوبیس گھنٹے تک فیس بُک پر موجود رہی جس کے بعد فیس بُک انتظامیہ نے اسے ہٹا دیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 11 ماہ کی بچی کے 21 سالہ باپ نے اپنی بیٹی کی گردن کے گرد رسی کی گرہ لگا کر اسے چھت سے نیچے پھینک دیا۔ 11 ماہ کی معصوم بچی کی چیخیں کچھ دیر تک سنائی دیں جس کے بعد آخری سانس لیتے ہوئے بچی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

بچی کی والدہ نے واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔

رپورٹس کے مطابق 21 سالہ نوجوان نے یہ اقدام اپنی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد کیا۔ 21 سالہ نوجوان کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے دوسرے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جو تلخ کلامی کا باعث بنے۔ اپنی 11 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد نوجوان نے خود بھی پھندا ڈال کر خود کُشی کر لی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر قتل اور خود کُشی کی کئی وارداتوں کو لائیو نشر کیا گیا۔ فیس بُک انتظامیہ نے ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں۔ انتظامیہ ایسے مواد کو سائٹ سے ہٹاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :