سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، کلبھوشن یادیو تک رسائی کا مطالبہ

بدھ 26 اپریل 2017 15:53

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، کلبھوشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے ملاقات کی جس میں بھارت نے کلبھوشن یادیو تک رسائی کا مطالبہ دہرادیا،پاکستان نے بھارت کو قونصلر رسائی کے حوالے سے قانونی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2008کے دوطرفہ معاہدے کے تحت جاسوس تک قونصل رسائی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے ملاقات کی جس میں بھارت نے کلبھوشن یادیو تک رسائی کا مطالبہ دہرادیا۔پاکستان نے بھارت کو قونصلر رسائی کے حوالے سے قانونی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2008کے دوطرفہ معاہدے کے تحت جاسوس تک قونصل رسائی نہیں ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :