ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے، کونسلر ماسٹر زرین

بدھ 26 اپریل 2017 15:50

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کرنا ان کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدین کے اس فیصلہ سے لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل منگ کے کونسلرز ماسٹر زرین، راجہ محمد امین، محمد نسیم نے بدھ کو اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مرتضیٰ جاوید عباسی کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ موصوف مسلم لیگ (ن) کو صوبہ بھر میں منظم اور فعال کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ جاوید عباسی کی مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں، مسلم لیگ (ن) کو مقبول جماعت بنانے کیلئے وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور قائدین کے اس حسن انتخاب کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں۔