محکمہ خوراک نے کارروائی کے دوران جعلی برانڈ کی کولڈ ڈرنکس سے بھری گاڑی قبضہ میں لے لی، دو افراد گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 15:45

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ خوراک مانسہرہ نے شہر میں ایک کارروائی کے دوران جعلی برانڈ کی کولڈ ڈرنکس سے بھری گاڑی پکڑ کر اپنے قبضہ میں لے لی، مارکیٹ میں ڈیڑھ لیٹر کی کولڈ ڈرنکس سپلائی کرنے والی گاڑی کو تحویل میں لیکر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پکڑی جانے والی کولڈ ڈرنکس انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایف سی سید اقبال حسین شاہ نے اے ایف سی قاضی بلال، سید انصر شاہ اور انسپکٹر شوکت کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ شہر میں عرصہ سے جعلی لیبل لگا کر ڈیڑھ لیٹر کی کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں فروخت کرنے والی فیکٹری کی گاڑی کو تحویل میں لیکر ڈرائیور احتشام اصغر ولد علی اصغر اور محمد عمران ولد ریاض ساکنان واہ کینٹ ٹیکسلا کو گرفتار کرتے ہوئے ایک ہزار لیٹر مختلف کولڈ ڈرنکس قبضہ میں لیکر ان کے نمونہ جات پشاور لیبارٹری کو بھجوا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ملزمان کافی عرصہ سے مانسہرہ شہر میں جعلی کولڈ ڈرنکس سپلائی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :