انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 26 اپریل 2017 15:45

انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا 87واں اجلاس کل جمعرات کو ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتخابی قانون 2017 پر مزید غور کیاجائے گا۔ ذیلی کمیٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں کنوینر زاہد حامد کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن رولز 2017ء کے مسودہ پر بھی غور اور انتخابات سے متلعقہ آئینی شقوں کا جائزہ لیاجائے گا۔