بی ایس ایف نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا

بدھ 26 اپریل 2017 15:13

بی ایس ایف نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان ..
گرداسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایفحکام کا کہنا ہے کہ 55سالہ پاکستانی شہری جو غلطی سے بین الاقومی سرحد پار کر گیا تھا کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے ۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کاسوال سرحدی چوکی پر تعینات اہلکاروں نے نیان کوٹ کے رہائشی پاکستانی شہری نثار احمد انصاری کو انٹرنیشنل بارڈر پار کرنے پر گرفتارکیا تھا جسے جذبہ خیر سگالی کے طورپر پاکستان کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :