خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع اور چھ ایجنسیوں میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری

،خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع میں سوات، چترال، شانگلہ،بونیر،مالاکنڈ، کوہستان،کوہاٹ ،ٹانک ، کرک، بنوں لوئر اور اپر دیر شامل ہیں ،اسی طرح چھ قبائلی

بدھ 26 اپریل 2017 15:07

خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع اور چھ ایجنسیوں میں چھٹی خانہ و مردم شماری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع اور چھ ایجنسیوں میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔چھٹی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع میں خانہ شماری کا عمل جاری ہے ،خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع میں سوات، چترال، شانگلہ،بونیر،مالاکنڈ، کوہستان،کوہاٹ ،ٹانک ، کرک، بنوں لوئر اور اپر دیر شامل ہیں ،اسی طرح چھ قبائلی ایجنسیوں میں بھی خانہ شماری کا عمل جاری جن میں مہمندایجنسی،خیبرایجنسی، باجوڑایجنسی ، کرم ایجنسی ،شمالی اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں ۔

چھٹی مردم شماری کے لیے کرک ضلع کو 445بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے ،39سرکل میں224شماریات کا عملہ اور 39 سرکل آفیسر تعینات کیے گئے ہیں،ضلع ٹانک کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،122 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے،اسی طرح شانگلہ میں 5سپرنٹنڈنٹ،سرکلر سپروائزر45کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں ،شانگلہ میں 404بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے ،اور 45سرکل تشکیل دیئے گئے ہیں ،پولیس اور پاک فوج کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ،محکمہ شماریات کا عملہ سخت سیکورٹی میں گھر گھر جا کر مکانات کا شمار کرنے میں مصروف ہے اور گھروں پر نمبر لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

۔خانہ شماری کا مرحلہ ستائیس اپریل تک جاری رہے گاجس کے بعد مردم شماری کا عمل شروع ہو گا