پی اے سی اجلاس میں شیخ رشید کے سگار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا گیا

بدھ 26 اپریل 2017 14:47

پی اے سی اجلاس میں شیخ رشید کے سگار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پی اے سی اجلاس میں شیخ رشید کے سگا ر کے چرچے اور اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید کے سگار بارے چوہدری تنویر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر بھی پابندی لگائی جائے اور پابندی لگا کر شیخ رشید کی صحت خراب ہونے سے بچائی جائے۔شیخ رشید نے سوال کیا کہ آپ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں دوا اور انجکشن سب کچھ جعلی ہے اور سگار اس سے زیادہ خطرناک تو نہیں۔

متعلقہ عنوان :