مضبوط،متحد قوم بننے کیلئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی کی ضرورت ہے

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا شاعر مشرق کی نادر تصاویر کی نمائش کے موقع پر خطاب

بدھ 26 اپریل 2017 14:47

مضبوط،متحد قوم بننے کیلئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام ہر دور میں زندہ رہا ہے کیونکہ یہ امید، کوشش، ہمت اور زندگی کا پیغام ہے۔ علامہ اقبال نے جنوبی ایشیائ کے مسلمانوں ہی کو نہیں بیدارکیا بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کو آزادی کی تڑپ اور غلامی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیا۔

مضبوط اور متحد قوم بننے کیلئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ایوان قائد میں نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی نادر تصاویر کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آج علامہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے اور خصوصاً نئی نسل تک پہنچانے کی شدید ضرورت ہے جس کے لئے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی وزارت نے منظم منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور متحد قوم بننے کے لئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مشیر وزیراعظم نے قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکر کے فروغ کے لئے نظریہ پاکستان کونسل کی کوششوں کو سراہا۔