نواز شریف عہدے پر رہتے ہوئے جے آئی ٹی پراثراندازہوں گے :قمرزمان کائرہ

بدھ 26 اپریل 2017 14:47

نواز شریف عہدے پر رہتے ہوئے جے آئی ٹی پراثراندازہوں گے :قمرزمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اگر نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پررہے توجے آئی ٹی پراثراندازہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پانامہ فیصلے کے بعدوزیراعظم اپنے عہدے پررہنے کے قابل نہیں رہے اگروہ عہدے پررہے توتحقیقات کے لئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی پراثراندازہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے 2ججزنے نوازشریف کوچارج شیٹ کردیا،ججزنے کہاکہ وزیراعظم نے جھوٹ بولاہے اورکسی جج نے اس سے اختلاف نہیں کیا۔