سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی مدت ختم ،قیادت دوبارہ پارلیمانی سیاست میں لانے کی خواہشمند

بدھ 26 اپریل 2017 14:42

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی مدت ختم ،قیادت دوبارہ پارلیمانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی مدت گزشتہ رو ز ختم ہو گئی ۔2012ء میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عدالت کے حکم کے باوجود آصف زرداری کے خلاف سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر یوسف رضا گیالنی کو توہین عدالت کیس میں نا اہلی کی سزا سنائی تھی ۔

۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کی مدت ختم ہونے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ۔ مزیدبتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت یوسف رضا گیلانی کو دوبارہ پارلیمانی سیاست میں لانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے تبادلہ خیال ہو چکا ہے اوراس حوالے سے آنے والے دنوں میں باضابطہ اعلان سامنے آنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :