Live Updates

چیف جسٹس عمران خان کے 10ارب کی پیشکش کے الزام پر از خود نوٹس لیں ‘ رانا ثنا اللہ کا مطالبہ

بدھ 26 اپریل 2017 14:35

چیف جسٹس عمران خان کے 10ارب کی پیشکش کے الزام پر از خود نوٹس لیں ‘ رانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے چیف جسٹس سے عمران خان کے پانامہ کیس میں چپ رہنے پر 10ارب کی پیشکش کے الزام پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طلب کر کے پوچھا جائے کہ کون ان کے پاس یہ پیشکش لے کر آیا ،(ن) لیگ عمران خان ، راولپنڈی کے شیطان اور مکارمولوی پر دس ارب مرتبہ لعنت تو بھیج سکتی ہے لیکن انہیں ایک روپیہ نہیں دے سکتی ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام خان نے یہ دروغ گوئی اس لئے کی کہ تمام اداروں کو ڈیفنسو کریں اور یہ میرٹ اور انصاف پر بات کرنے سے پہلے پریشر کا شکار ہو جائیں اور کہیں شریف فیملی سے متعلق انصاف ہر مشتمل فیصلہ نہ دے دیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی بھی شریف فیملی یا (ن) لیگ سے متعلق صحیح یا انصاف پر مبنی بات بھی کرتا ہے تو اس پر الزام لگا دیا جاتا ہے ۔

جہاں تک (ن) لیگ کا تعلق ہے تو ہم عمران خان ، راولپنڈی کے شیطان اور مکار مولوی پر دس ارب مرتبہ لعنت تو بھیج سکتے ہیں لیکن ایک روپیہ نہیںدے سکتی ۔ ۔ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان نے جو الزام لگایا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس کی وضاحت کریں اور جو ان کے پاس پیشکش لے کر آیا اس کا نام بتائیں ۔ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ اس الزام پر از خود نوٹس لیں اور عمران خان کو طلب کرکے ان سے پیشکش لے کر آنے والے بارے پوچھاجائے اگر تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوتو پیشکش لے کر آنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے او ر انہیں قوم کے سامنے مجرم کے طور پرپیش کیا جائے اور اگر یہ بات ثابت نہ ہو سکے تو الزام خان جو چار سال سے ہر عزت دار کی پگڑی اچھالنے ، ہرزہ سرائی کرنے اور تہذیب کو تار تا ر کرنے میں مصروف ہے کا بندوبست ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس صاحب سے پہلا بھی کہا تھاکہ آپ پیار سے سمجھا رہے ہیں لیکن لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، اس کا علاج یہی ہے کہ نوٹس دے کر سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان ، راولپنڈی کا شیطان اور مکار مولوی ہے جبکہ دوسری طرف آصف علی زرداری ہے اور ان کے درمیان مقابلہ جاری ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا حریف کون ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات