سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی، قرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی

بدھ 26 اپریل 2017 14:35

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 3لاکھ 30ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حج قرعہ اندازی جمعہ کو تین بجے وزارت مذہبی امور میں ہو گی ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 17اپریل کو سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہوا جو بدھ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق حج درخواستوں کی تعدادتین لاکھ 30ہزار سے تجاوز کرگئی ، کامیاب درخواست گزاروں کے لئے قرعہ اندازی جعمہ 28اپریل کووزارت مذہبی امور میں ہوگی ۔ واضح رہے کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7ہزار 500سے زائد پاکستانی فریضہ حج اداکریں گے جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 79ہزار 210پاکستانی حج 2017ء کی سعادت حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :