Live Updates

عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں،پرویز رشید

بدھ 26 اپریل 2017 14:29

عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں،پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں،چپ رہنے کیلئے کوئی احمق ہی عمران خان کورقم کی پیشکش کریگا، آصف زرداری کے کرپشن الزامات الٹاچورکوتوال کوڈانٹے کے مترادف ہیں،چیخ و پکارکرنے والوں پرآئندہ انتخابات کا خوف سوار ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ بیانات داغنے سے عوامی حکومت کو کچھ نہیں ہوگا،چیخ و پکارکرنے والوں پرآئندہ انتخابات کا خوف سوار ہے،چپ رہنے کیلئے کوئی احمق ہی عمران خان کورقم کی پیشکش کریگا،عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے کرپشن الزامات الٹاچورکوتوال کوڈانٹے کے مترادف ہیں،سوئس عدالتوں کے فیصلے زرداری کی کرپشن کاثبوت ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات