Live Updates

پانامہ کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے،سعید غنی

بدھ 26 اپریل 2017 14:29

پانامہ کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پانامہ کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے،عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم الزام کی وضاحت کریں،دس ارب کی آفر کون لے کر آیا کس نے پیغام بھیجا سب سامنے آنا چاہیے،عمران خان (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں،دس ارب کی آفر کون لے کر آیا کس نے پیغام بھیجا سب سامنے آنا چاہیے،اگر کوئی ایسا پیغام آیا تو اس پر بھی وزیراعظم کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے،عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم الزام کی وضاحت کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات