جنوبی سوڈان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے

عالمی برادری اور فریقین فوجی کارروائیاں بند کر دے ، چینی مندوب چین جنوبی سوڈان کے قحط زدہ افراد کیلئے 50لاکھ ڈالر امداد فراہم کریگا

بدھ 26 اپریل 2017 14:27

جنوبی سوڈان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) چینی حکومت جنوبی سوڈان کو عالمی خوراک پروگرام کے تحت 50لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گی ، اس کا مقصد جنوبی سوڈان کے قحط زدہ افراد کی امداد ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین کے نائب مستقل نمائندے وو ہٹائو نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان شدید ترین قحط کا شکار ہے ، اس لئے چینی حکومت نے جنوبی سوڈان کی امداد کے لئے 8750ٹن خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گذشتہ سال جولائی سے ملک کی سکیورٹی ، معاشی اور انسانی صورتحال بہت ہی خراب ہو چکی ہے اور ملک کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں تصادم نہ ہورہاہو ، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جنوبی سوڈان ڈیوڈ شیرر نے جنوبی سوڈان کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ان کی بریفنگ کے بعد وو ہٹائو نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور جنوبی سوڈان کے متعلقہ فریقین سے کہا کہ وہ فوجی کوششیں ترک کر دیں ، انسانی جانوں کا ضیاع روک دیں اور فوری طورپر سیاسی حل کے راستے پر آجائیں ، سکیورٹی کونسل کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس مقصد کیلئے زیادہ مثبت اور زور دار پیغام دے ، وہ تمام فریقین کو سیاسی مذاکرات پر آمادہ کرے اور امن ، استحکام اور ترقی کیلئے فضا پیدا کرے ۔

متعلقہ عنوان :