آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 14:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اطالوی ہم منصب جنرل ڈینیلیوایر کوکی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین انسداد دہشتگردی سے متعلق تعاون بڑھانے پر غور بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

جنرل ڈینیلیوایر کوکی نے ملاقات میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان میں جاری آپریشن رد الفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ان آپریشنز سے ہی ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ اطالوی آرمی چیف کو ملک میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن اور سکیورٹی فورسز کےتربیتی امور پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ اطالوی ہم منصب نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔