سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے سے ملاقات

بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا معاملہ دہرا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 13:37

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : سیکرٹری خارجہ پاکستان تہمینہ جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی درخواست پر کی گئی ۔ ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔ بھارتی ہائی کمشنر نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا جسے سیکرٹری خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جاسوس کو قونصلر رسائی نہیں دی جاتی ۔

(جاری ہے)

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی قانونی معاونت کی درخواست کا مثبت جواب نہیں دیا تھا۔ اور بھارت میں موجود کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے لوگوں تک بھی رسائی نہیں دی گئی۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں۔ معاہدے کی رو سے قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیس کی نوعیت پر منحصر ہے۔

متعلقہ عنوان :