سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دینگے ،ْ احسن اقبال

بدھ 26 اپریل 2017 14:18

سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دینگے ،ْ احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دینگے ،ْ ملکی ہم آہنگی کیلئے وزیر اعظم اہم اقدامات اٹھائینگے ۔وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک انٹرویو میں کہاکہ دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا تھا کہ وہ چڑھائی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ مخالف ووٹ کو پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپنی طرف کرنا چاہتی ہے ،ْوقت سے پہلے گرمی کی لہر آئی اس لیے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا۔

احسن اقبال کے مطابق لیاقت جتوئی نے پارٹی سے غداری کی تھی ،ْپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں مقابلہ ہے کہ ن لیگ کا اصل مخالف کون ہی انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں عمران خان شیخ رشید سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس، پاناما لیکس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دیں گے،ملکی ہم آہنگی کیلئے وزیراعظم اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :