قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور امور داخلہ و انسداد منشیات کے الگ الگ اجلاس کل ہونگے

بدھ 26 اپریل 2017 14:18

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور امور داخلہ و انسداد منشیات ..
اسلام آباد/گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور امور داخلہ و انسداد منشیات کے الگ الگ اجلاس کل جمعرات کو ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کل جمعرات کو گوادر میں ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کو گودر ڈرائی پورٹ پر درآمدات اور برآمدات کے لئے قائم سہولت سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ،ْگوادر پورٹ آپریشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت وزارت تجارت کے مختلف امور کاجائزہ لیاجائے گا ، وزارت کے حکام کمیٹی کو گوادر بندر گاہ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ وانسداد منشیات کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کریں ، اجلاس میں کریمینل لاء ترمیمی بل 2016 کے سیکشن 166 کریمینل لاء ترمیمی بل 2016کے سیکشن 489 ایف ایکٹ ایکس ایل وی 1860 سمیت مختلف ترمیمی بلز پر غور کیاجائے گا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔