ڈان لیکس رپورٹ کا سب کو پہلے سے پتہ تھا ،ْسب کو چھوڑ کر چھوٹے سے سر کاری ملازم کو گھسیٹیں گے ،ْ خورشید شاہ

بدھ 26 اپریل 2017 14:18

ڈان لیکس رپورٹ کا سب کو پہلے سے پتہ تھا ،ْسب کو چھوڑ کر چھوٹے سے سر کاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کو پہلے سے پتہ تھا ،ْچوہدری نثارکابیان تھاکہ جج صاحب کہہ رہے ہیں کوئی متفق نہیں۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو چھوڑکرچھوٹے سے سرکاری ملازم کو گھسیٹیں گے،اس رپورٹ کے مطابق کسی کمزور کو قربانی کا بکرا بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف نے کہاکہ موجودہ حکومت کسانوں کوخوشحال دیکھنا نہیں چاہتی، بار دانہ تقسیم کے معاملے پر جو کچھ ہورہاہے ،ْوہ قابل افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں، کسانوں پرباردانے کے لیے لاٹھی چارج ہوا جو باعث تشویش ہے ،ْانہوں نے عمران خان کو سمجھدار سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو گو نوازگوتحریک میں تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گاایک سوال پر اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں، اسلام آباد میں امن وامان کے چوہدری نثار کے دعوے بے نقاب ہو گئے، اسلام آباد میں سیکورٹی پر 7 ارب روپے لگے تاہم سفارت کار تک محفوظ نہیں۔