وزیر تعلیم سندھ نے سکھر بورڈ کے زیراہتمام بارہویں جماعت کے انگریزی کے پرچہ میں طلباء کی غیرحاضری اور احتجاج کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 26 اپریل 2017 14:18

وزیر تعلیم سندھ نے سکھر بورڈ کے زیراہتمام بارہویں جماعت کے انگریزی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے سکھر بورڈ کے زیراہتمام ایف اے کے انگریزی زبان کے پرچہ میں بعض طلباء کی غیر حاضری اور احتجاج کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات سے قبل ا نسپکٹر جنرل پولیس اور بورڈ انتظامیہ کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی جس کے دوران بورڈ انتظامیہ نے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور سکیورٹی کے لئے اپیل کی تھی جس پر امتحانی مراکز میں پولیس تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی، گزشتہ روز کمرہ امتحان سے نکل جانے پر چند طلبہ کو حراست میں لیا گیا جنہیں فورا رہا بھی کر دیا گیا اور اے یس پی کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ وہ اس رویے پر طلبہ کے والدین سے معافی مانگیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ انھوں نے اس واقعے کی رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اے ایس پی کا ٹرانسفر بھی کر دیا ہے۔ طلبہ کے انگریزی کے پرچہ میں غیر حاضری اور دوبارہ امتحان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور جلد اس مسلے کا حل نکل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :