زرداری کی کرپشن کیخلاف باتیں سورج مغرب سے نکلنے والی بات ہے، مرتضٰی جاوید عباسی

بدھ 26 اپریل 2017 14:01

زرداری کی کرپشن کیخلاف باتیں سورج مغرب سے نکلنے والی بات ہے، مرتضٰی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے جنرلسیکرٹر ی مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ زرداری کرپشن کیخلاف بات کریں تو سورج مغرب سے نکلنے والی بات ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے 2013میں ان کو مسترد کیا اور 2018میں عمران خان کو بھی مسترد کردیں گے ’’ن‘‘ لیگ کی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے 2018میں خیبر پختونخوا کو اپنا گڑھ ثابت کرینگے انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز آصف زرداری کی تقاریر پر اپنے رد عمل کے طور پر جاری ایک بیان میں کیا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام سمجھ دار ہیں خدمات گاروں اور لٹیروں میں فرق کرسکتے ہیں آصف زرداری نے بہت دعوے کیے کہ پختونوں کو ان کے حقوق دیے لیکن الیکشن میں پیپلز پارٹی کی دودھ اور شہد کی نہروں کا جواب ان کو مسترد کرنے کی صورت میں دیا جو اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی نے پختونوں کو حقوق نہیں دیئے بلکہ ان کو بے رحمی سے لوٹا یہ لاکھ وعوے کریں لیکن عوام ان کی اصلیت پہچان چکی ہیں اور اب ان کو دوبارہ خیبر پختونخو ا میں اقتدار کا موقع ہاتھ نہیں آئے گا مرتضٰی جاوید نے کہا کہ عمران خان نے بھی عوام سے بلند وبانگ دعوے کیے لیکن زمینی حقائق سب کے سامنے ہیں اور عوام ان سے نالاں ہیں عمران خان کو ان کی کرتوتوں کا جواب بھی 2018کے انتخابات میں مل جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے پشاور ہمیشہ سے ن لیگ کا گڑھ رہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ نے جب بھی خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی تو پختونوں کو ان کے حقوق دلائے پشاور تاقابل موٹروے بھی ن لیگ کی پختون دست پالیسی کا منظر ہے ن لیگ نے اپنی تمام تر توجہ پختونوں کے حقوق پر مذکور رکھی ہے اور انشاء اللہ 2018میں خیبر پختونخوا میں حکومت بنا کر پختونوں کی تمام ترمحرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :