سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد پرسوں افغانستان جائیگا

وفد افغان صدر سمیت دیگرحکام سے دوطرفہ کشیدگی کم کرنے بارے امور پر تبادلہ خیال کرے گا

بدھ 26 اپریل 2017 14:01

سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد پرسوں افغانستان جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد پرسوں جمعہ کو کابل کے دورے پر روانہ ہو گا، پاکستانی وفد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کر نے کے لئے افغان صدر اشرف غنی اور سپیکر سمیت دیگر اہم رہنمائوں سے ملاقات کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا گیا تھا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کر نے کے لئے پاکستان اپنا پارلیمانی وفد افغانستان بھیجے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے سپیکر ایازصادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد تشکیل دیا اور اب وہ وفد کل جمعہ کو کابل جائے گا اور وہاں پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کر نے کے لئے افغان صدر اشرف غنی اور افغان مجلس شوریٰ کے سپیکر سمیت سکیورٹی اعلیٰ افسران سے بھی ملاقاتیں کرے گا ۔