بھارتی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

’’کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا چھوڑ دو‘‘ کا پیغام اور ’’جئے ہند‘‘کا نعرہ چسپاں کردیاگیا

بدھ 26 اپریل 2017 13:46

بھارتی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی ویب سائٹ ہیک کرلی، ویب سائٹ پر ’’کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا چھوڑ دو‘‘ کا پیغام چسپاں کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے اور ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا ہے کہ کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنا چھوڑ دو۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ جئے ہند کے نعرے اور بھارتی ہونے پر فخر تحریر کیا گیا ہے جبکہ ہیکرز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم کی جگہ بھارتی پرچم بھی لگا دیا۔ویب سائٹ پر تحریر کیا گیا کہ حکومت پاکستان کے سرورز میں ٹیم آئی بی ایچ دوبارہ واپس آچکی ہے جس کی آپ کو ہم سے توقع ہونی چاہیے، تاہم پی پی نے کچھ ہی دیر بعد ویب سائٹ کو دوبارہ ریکور کرلیا۔یہ حملہ بھارتی ہیکرز کے گروپ جس کو Ind_C0d3r اور Mr Sh3ll کہا جاتا ہے اور اس گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اس کے جواب میں کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی ہیکرز بھارتی ویب سائٹ کو ہیک کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :