امریکہ: لاس اینجلس میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص ہلاک، 9 زخمی

بدھ 26 اپریل 2017 13:46

امریکہ: لاس اینجلس میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص ہلاک، ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شہری ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ امریکی شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔ جہاں کنٹینر سمیت متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے کئی گاڑیاں جل کر تباہ ہوئیں۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :