پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چین نے 17، 2016 ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا،فنانشل ٹائمز

پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضے لینا پڑے ، رپو رٹ

بدھ 26 اپریل 2017 13:46

پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چین نے 17، 2016 ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ..
لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بر طا نو ی ا خبا ر فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چین نے 2016 اور 17 میں پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا تھا۔معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز اخبارکاکہنا ہے کہ حکام کیمطابق چین کے سرکاری بینکوں نے 2016 میں 90کروڑ ڈالراور رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 30 کروڑ ڈالر کے قرضے فراہم کیے تھے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار ظاہرکرتے ہیں کہ ملکی خزانے میں فروری کے اختتام تک 17ارب ڈالر موجود تھے جو گذشتہ سال اکتوبر کے 18 اعشاریہ 9ارب ڈالرسے کم تھے۔ یہی وہ وجہ تھی کہ پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضے لینا پڑے۔اتنے بڑے پیمانے پر قرضیپاکستان میں غیرملکی کرنسی اکاونٹس میں خطرناک حد تک کمی کو ظاہر کرتے ہیں اوراس کی وجہ بڑھتی ہوئی درامدات اور برامدات و ترسیلات زرمیں کمی ہی

متعلقہ عنوان :