نواز شر یف پا نا مہ کیس لڑ نے والے وکلا سے ناراض ، 6 دن سے ملاقات نہیں کی

شریف خاندان کا خیال ہے کہ وکلا نے سپریم کورٹ کے سامنے پاناما کیس کو درست انداز میں پیش نہیں کیا :ذرائع

بدھ 26 اپریل 2017 13:46

نواز شر یف پا نا مہ کیس لڑ نے والے وکلا سے ناراض ، 6 دن سے ملاقات نہیں ..
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) سپریم کورٹ کا پاناما لیکس کے بارے میں فیصلہ آئے ہوئے 6 دن ہوگئے ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے ابھی تک اپنے وکلا کی ٹیم سے ملاقات نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف خاندان اپنے وکلا کی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے۔ قانونی ٹیم کے دو سینئر وکلا کے بارے میں شریف خاندان یہ سمجھتا ہے کہ ان دونوں نے سپریم کورٹ کے سامنے قانونی دستاویزات کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا ، جس کی وجہ سے مقدمہ کمزور ہوگیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کو گلہ ہے کہ ابتدائی قانونی ٹیم میں شامل ایک اہم وکیل نے دیانتداری سے کام نہیں کیا۔ شریف خاندان یہ بھی سمجھتا ہے کہ ایک دوسرے سینئر وکیل نے بھی کیس کو نقصان پہنچایا ، کیونکہ جس طرح غیر پیشہ ورانہ انداز میں انہوں نے فاضل عدالت کے سامنے قطری خط پیش کیا اس کے بارے میں خود جسٹس کھوسہ نے بھی اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اچانک ایک دن شریف خاندان کے وکیل نے ایک بریف کیس سے قطری خط نکال کر عدالت میں پیش کردیا ،اس سلسلے میں شریف خاندان خود بھی اس بات سے خوش نہیں ہے ، بقول ان کے قطری خط جس انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا اس سے یہ کیس کمزور ہوا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیروں کی ابتدائی ٹیم کو شریف خاندان نے پوری تفصیلات اور جزئیات سے آگاہ کر دیا تھا۔ لیگل ٹیم جس میں بعد میں تبدیلیاں بھی ہوئیں ، نے پورے کیس کو قانونی طریقے سے عدالت کے سامنے صحیح طور پر پیش نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق شریف خاندان نے اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم یا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے اور تمام قانونی دستاویزات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہی