پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی کے لیے نام جاتے ہی ایف آئی اے کے دو افسران میڈیکل چھُٹی پر چلے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 13:11

پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی کے لیے نام جاتے ہی ایف آئی اے کے دو افسران میڈیکل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے ممبر کے لیے ایف آئی اے نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کو تین نام بھجوائے تھے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے قبل ہی ایف آئی اے کے دو افسران میڈیکل چھُٹی پر چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تین ایڈشنل ڈائریکٹر جنرلز کیپٹن (ر) احمد لطیف ، واجد ضیا اور ڈاکٹر شفیق کے نام سپریم کورٹ کو بھجوائے تھے ۔

جن میں سے کیپٹن (ر) احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق میڈیکل چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب ایف آئی اے کے پاس واجد ضیا ہی موجود ہیں اور اُمید کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے لیے واجد ضیا کے نام کی منظوری دے دے گی۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کا ممبر بننے کے حوالے سے افسران خوف کا شکار ہیں کہ اگر جے آئی ٹی میں شامل ہو کر میرٹ پر کام کیا تو مسائل ہوں گے اور اگر میرٹ پر کام نہ کیا تو بھی سپریم کورٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے کے افسر واجد ضیا اس سے قبل پرویز مشرف غداری کیس کی تحقیقاتی ٹیم کا بھی حصہ رہنے کے ساتھ حج اسکینڈل کیس میں بھی تحقیقات کر چُکےکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :