ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 21 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 26 اپریل 2017 13:40

ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 21 ارب 46 کروڑ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 21 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22 ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے 20 ارب 58 کروڑ روپے، چائو تنگی سمال ڈیم جنوبی وزیرستان کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے، مہمند ایجنسی میں نحقی ٹنل کے لئے 50 کروڑ روپے، اورکزئی ایجنسی میں زیارہ سے دبوڑی روڈ کی تعمیر کے لئے 14 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔