پاکستان کی معیشت مضبوط ہے،ملک اقتصادی حوالے سے ترقی کررہا ہے ، آئی ایم ایف کے اب مزید کسی پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن کے دورے کے اختتام پر پاکستانی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو

بدھ 26 اپریل 2017 13:40

پاکستان کی معیشت مضبوط ہے،ملک اقتصادی حوالے سے ترقی کررہا ہے ، آئی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط ہے اور ترقی کررہی ہے ، آئی ایم ایف کے اب مزید کسی پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار گزشتہ روز یہاں واشنگٹن کے اپنے دورے کے اختتام پر پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے صحافیوں کو امریکی حکام اور عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا اورکہاک کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیابی سے تکمیل کے بعد اب پاکستان کسی نئے پروگرام میں شامل نہیں ہوگا۔

پاکستان نے پائیدار اصلاحات کے ذریعے جو اقتصادی استحکام حاصل کیاہے اس کا عالمی بینک اور آئی ایم ایف اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب ہماری معیشت دوبارہ ترقی کے راستے پر واپس آگئی ہے اور توقع ہے کہ 30جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 5فیصد رہے گی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ مالی اور اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد حکومت اب پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ، پاکستان انفراسٹرکچر بینک سمیت مختلف دیگر انتظامات کے لئے سماجی شعبوں پر توجی مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ بلند ترین شرح نمو کے لے سفر جاری رہے۔