Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا انتظار کرنے والے نوجوان نے بالآخر شادی رچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 13:00

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا انتظار کرنے والے نوجوان نے بالآخر شادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے حامیوں نے کپتان کو ہر جگہ سپورٹ کیا ۔ دھرنے ہوں یا جلسے کپتان کے کھلاڑی ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔ نوجوان نسل کی عمران خان سے اُلفت اور لگاؤ کی وجہ کرکٹ بھی ہے۔ دھرنے اور جلسے جلوسوں کے دنوں میں ایک نومی نامی نوجوان کی تصویر خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں کپتان کا ایک کھلاڑی بینر پکڑے کھڑا تھا اور بینر پر تحریر تھا کہ ''جب تک عمران خان وزیر اعظم نہیں بنتے، میں شادی نہیں کروں گا''۔

(جاری ہے)

اس نوجوان کی تصویر کوسوشل میڈیا صارفین نے وائرل کیا اور نوجوان کی کپتان سے محبت اور سچے سپورٹر ہونے کی داد بھی دی۔ لیکن حال ہی میں اسی نوجوان کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے جس میں نومی نامی یہ نوجوان مبینہ طور پر اپنے ولیمے کی تقریب میں عزیزوں کے ہمراہ کھڑا ہے اور پھولوں کے ہار پہن رکھے ہیں۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نومی نے بھی ہمت ہار لی ہے اور کپتان کو پاکستان کا وزیر اعظم بنتا دیکھنے کی خواہش بھی دم توڑ گئی ہے جس کی وجہ سے نومی نے بالآخر شادی رچا لی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :