لاہور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 44 افراد کو حراست میں لے لیا

سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی

بدھ 26 اپریل 2017 13:01

لاہور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 44 افراد کو حراست میں لے لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 44 افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اقبال ٹائون، گلشن راوی، گلشن اقبال، نصیر آباد، فیصل ٹائون، ماڈل ٹائون، گلبرگ، غالب مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی۔

خواتین کے کوائف کی تصدیق کے لئے خواتین پولیس اہلکار بھی سرچ آپریشن میں شامل تھیں۔پولیس نے مختلف مقامات سے 44 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانوں میں منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں سے جو شہری اپنے کوائف کی تصدیق کروا دے گا اسکو رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :