لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا

تاجروں کو ٹیکس چوری میں استثنیٰ دینے کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کی گئی ، کالعدم قرار دیا جائے ‘ درخواست گزار

بدھ 26 اپریل 2017 13:01

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری کا نوٹیفکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیم کی منظوری کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تاجروں کو ٹیکس چوری میں استثنیٰ دینے کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کی گئی جس کا مقصد ٹیکس چور تاجروں کو معاف کرنا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور تاجروں کو گرفتار کرنے کی بجائے چھوٹ دی گئی لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تاجروں کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم غیرقانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایمنسٹی سکیم تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے متعارف کی گئی۔ جس پر فاضل عدالت نے مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی منظوری کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔