کالاباغ : مہر شاہ والی میں دکان پر گو نواز گو لکھنے والا شخص گرفتار۔، مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 12:46

کالاباغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : کالاباغ کے علاقہ مہر شاہ والی میں 'گو نواز گو' لکھنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دکاندار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا یے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار نے اپنی دکان پر 'گو نواز گو' لکھا تھا۔ جس پر اسے گرفتار کر کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مبشر لقمان نے بتایا کہ یہ کارروائی میانوالی کے قری ایک گاؤں میں کی گئی جہاں ایک دکاندار نے اپنی دکان کے بورڈ کے اوپر ''گو نواز گو'' تحریر کیا تھا۔

(جاری ہے)

دکاندار کے اوپر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد گرفتار شخص کے بھائی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دکان کے بورڈ کے اوپر ''گو نواز گو'' لکھنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اس طرح کے مشورے وزیر اعظم کو کون دے رہا ہے یہ معلوم نہیں ہے۔ دو روز قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اسٹیڈیم میں ملازمین پر اس وقت ظلم کیا ، ان کو پولیس سے مار پڑوا کر گرفتار کر وایا جب انہوں نے ان کی آمد پر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ مبشر لقمان نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ ان نعروں کو کس کس جگہ روکیں گے؟ انہوں نے اپنے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :