پانا ما کیس کے فیصلے میں ججز کے ریمارکس بہت واضح ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن)کا جشن سمجھ سے بالاتر ہے ،ْ شازیہ مری

بدھ 26 اپریل 2017 12:39

پانا ما کیس کے فیصلے میں ججز کے ریمارکس بہت واضح ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن)کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ پانا ما کیس کے فیصلے میں ججز کے ریمارکس بہت واضح ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن)کا جشن سمجھ سے بالاتر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ 'پاناما کیس کے فیصلے میں ججز کے ریمارکس بہت ہی واضح ہیں اور اگر 2 ججز نے وزیراعظم نواز شریف کو مجرم قرار دیا تو باقی 3 بھی انہیں ملزم تو تصور کررہے ہیں لہذا اس صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کا جشن سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ باتیں کررہے ہیں کہ ن لیگ کو کلین چٹ مل گئی تاہم فیصلے سے تو صاف لگتا ہے کہ یہ ابھی اس کیس سے بری نہیں ہوئے۔شازیہ مری نے کہا کہ جس طرح کا فیصلہ آیا ہے اس میں جے آئی ٹی کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کے بعد وزیراعظم اخلاقی طور پر نااہل ہوچکے ہیں، لہذا اس سے بڑا مذاق اور کوئی نہیں کہ ملک کا وزیراعظم 18 گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوگا۔

متعلقہ عنوان :