جے آئی ٹی کا فیصلہ خلاف آیا، تو وزیراعظم مستعفی ہوجائیں گے ،ْ مصد ق ملک

بدھ 26 اپریل 2017 12:39

جے آئی ٹی کا فیصلہ خلاف آیا، تو وزیراعظم مستعفی ہوجائیں گے ،ْ مصد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے ججز نے واضح کردیا کہ ابھی کیس میں مزید تفتیش کی گنجائش موجود ہے ،ْ لہذا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ان ثبوتوں کی تصدیق کریگی جو عدالت میں پیش کیے گئے۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا ،ْ وزیراعظم بھی شروع دن سے یہی بات کررہے تھے اور اب جبکہ پاناما لیکس کا معاملے جے آئی ٹی کے سامنے ہے تو ہم نے تمام دستاویزات جمع کروادی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے ،ْاسی لیے عدالت نے 60 روز کی مہلت دی ہے جس کے دوران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ہر پہلو سے جائزہ لے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر جے آئی ٹی نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا تو وزیراعظم خود مستعفی ہوجائیں گے تاہم اگر ہمارے حق میں فیصلہ ہوا تو وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔ایک سوال پر مصدق ملک نے کہا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی جماعت اس معاملے میں عدالت کو قائل نہ کرسکی اور جو ریمارکس جسٹس عظمت سعید نے دیئے وہ ان سے 100 فیصد اتفاق کرتے ہیں ،ْاسی لیے عدالت نے معاملے کو جے آئی ٹی کے سپرد کیا تاکہ حقیقت سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :