نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 15 سے 17 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 12:27

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2.15روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔ صارفین کوبجلی سستی ہونے پر15ارب روپے ریلیف ملےگا جبکہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2.20 روپےکمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق مارچ کے بلوں میں صارفین کو 17ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :