پنیر کا استعمال جگر کو توانا ئی ، سرطان سے بچائومیں مفید ہے، امریکی ماہرین صحت

بدھ 26 اپریل 2017 12:21

پنیر کا استعمال جگر کو توانا ئی ، سرطان سے بچائومیں مفید ہے، امریکی ..
ٹیکساس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پنیر کا استعمال جگر کو توانا ئی کے ساتھ سرطان سے بچائو فراہم کرتا ہے ۔ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی لوگ پنیر سے اجتناب کرتے ہوئے اسے موٹاپے کی وجہ قرار دیتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق سے پنیر کے بہت سے فائدے منظرِ عام پر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنیر خواہ شیڈر ہو، برائی ہو یا پرمیسن، یہ جگر کو توانا رکھتے ہوئے اسے سرطان سے بچاتا ہے۔ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر فائبروسِس، ہیپٹوسیلولرکارسینوما (ایچ سی سی ) کو روکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام وجہ بھی ہے۔ اس سے قبل ڈنمارک کے آرہس یونیورسٹی ہسپتال نے اپنی تحقیق میں بتایا تھا کہ دانتوں کی اچھی طرح صفائی جگر کے امراض سے بچاتی ہے کیونکہ منہ کے بیکٹیریا جگر تک جاکر اسے بیمار کرتے ہیں۔