الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے مئیر سردار نسیم کو نا اہل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 12:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے مئیر سردار نسیم کو نا اہل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں رکنی ٹیم نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سردار نسیم کے خلاف الیکشن کمشین میں دو درخواستیں دائر تھیں جن پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں نا اہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمشین نے سردار نسیم کے خلاف درخواستوں پر گذشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سردار نسیم کے خلاف درخواستیں طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال نے دائر کر رکھی تھیں جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سردار نسیم نے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے دوران انٹکابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :