وزیر اعظم نواز شریف کو مرد بننا چاہئیے، انہوں نے قریبی ساتھیوں کی قربانی دینا شروع کر دی ہے۔ رؤوف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 12:11

وزیر اعظم نواز شریف کو مرد بننا چاہئیے، انہوں نے قریبی ساتھیوں کی قربانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف سے میں امید رکھتا تھا کہ وہ ایک مرد کی طرح برتاﺅ کریں گے ۔ اگر اسٹیبلشمنٹ سے غلطی ہو گئی ہے تو نواز شریف کو چاہئیے تھا کہ وہ بحیثیت وزیر اعظم ڈٹ جاتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ پہلے آپ کے مشاہد اللہ خان کو مروایا، اس کے بعد آپ نے پرویز رشید کو مروایا۔

اور اب آپ طارق فاطی کو مروا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رﺅوف کلاسرا نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ تھوڑی سی ہمت کریں آپ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ آپ کہتے تھے کہ ہم کارگل کی تحقیقات کروائیں گے۔ لیکن آپ یہ سب چھوڑیں ، اب تو آپ کو خود اپنے ہی قریبی لوگوں کی قربانی دینا پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ اگر میاں صاحب کے خلاف کوئی بغاوت ہوئی تو جیالے ٹینکوں کے نیچے لیٹ جائیں گے اور اب طارق فاطمی نے ہی لیٹنے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے صاف کہا ہے کہ میرا ڈان لیکس کی خبر سے کیا تعلق ہے؟ مجھے کیوں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :